نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا

0
35

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے –

باغی ٹی وی :نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اداکار مکمل طور پر انسٹاگرام سے غیر فعال ہیں جبکہ اداکار کے اس اقدام کے بعد سے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اداکار نے اداکارہ علیزے شاہ سے دوستی ختم ہوجانے پر یہ قدم اٹھایا۔
https://www.instagram.com/p/CGUCItwFZfr/?igshid=1wcsbhkc3mteq
اداکار کے اس طرح انسٹا گرام سے ڈی ایکٹیویٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اس کا الزام علیزے شاہ کو دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

خیال رہے کہ اداکار کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 36 ہزار فا لوورز ہیں-

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا تھا دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ شیئر کی گئیں تمام تصویریں اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دیں جس سے صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں کہ دونوں فنکاروں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے اور ایک دوسرے کے لئے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتے تھے یہاں تک کہ علیزے شاہ نے نعمان سمیع سے اظہار محبت بھی کیا تھا اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟ علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔

جبکہ اکثر و بیشتر اداکارہ ایسی پوسٹس شئیر کرتی رہتی تھیں جن سے ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جاتا تھا کہ دونوں کی دوستی جلد کسی دوسرے رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کیا تھا-

علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

Leave a reply