پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری

بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
0
45
PCB

ذکاء اشرف نے محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا ہے جبکہ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

علاوہ ازیں 20 جولائی سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد محمد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت
بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگ

لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا۔ زیم آفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے ہوں گے۔ ادھر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فیضان لاکھانی کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

Leave a reply