سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنزشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کی انڈس اور حیدرآباد کی اسرااورجی سی یونیورسٹی میں نوجوانوں کیلئے سیشنز کا انعقاد کردیا گیا ہے، جبکہ سر سید یونیورسٹی اور یو آئی ٹی یونیورسٹی میں آج پیر اور کل بروز منگل کو سیشنز منعقد ہونگے، اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں مھران یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی،گرین وچ اور جامعہ کراچی میں سیشن کا انعقاد شروع کیا جارہا ہے.محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو محکمہ کھیل کی جانب سے بزنس ماڈل بنانے، کاروبار کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جارہی ہے،سیشنز میں انٹرپرینیورشپ ٹریننگ اور ماہرین کے پینلز ڈسکشن کے علاوہ کامیاب نوجوانوں کی اسٹوریز کو بھی جگہ دی گئی ہے،تاکہ نوجوانوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جاسکی.
محکمہ کھیل امور نوجوانان سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دو ڈویژن کراچی اور حیدرآباد کی 10 جامعات میں 3 ہزار نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے انٹرپرینیورشپ سیشنز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ نوجوانوں کو بزنس ماڈل بنانے، کاروبار شروع کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جاسکی. ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی طرف سے قائم کردہ کامیاب کاروبار ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کرداد ادا کرتے ہیں، محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، نوجوانوں کو بزنس پلاننگ، مارکیٹنگ، فنانس اور مینجمنٹ جیسے موضوعات پر سیشنز دے رہا ہے.
گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ، الیکٹرک وہیکلز پر بھی لاگو
کراچی میں آگ 2 ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئی، امریکی ٹیم کی خدمات حاصل
ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی
وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری