مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان اب کبھی سفارتی تنہائی کاشکار نہیں ہوگا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار...

نوجوان فلسطینی پرچم لے کر لندن کے بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا

لندن: بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا اور آزادیٔ فلسطین کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ویسٹ منسٹر پیلس اور برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کی سڑکیں بند کر دی گئیں نوجوان آٹھ گھنٹے سے زائد بگ بین پر موجود ہے اور پولیس کی مداخلت پر اس نے دھمکی دی کہ اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان کے پیروں سے خون بہتا دیکھا گیا، تاہم وہ مسلسل فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے نعرے لگا رہا ہےادھر، فلسطین کی حمایت میں مظاہرین بھی پارلیمنٹ کے اطراف جمع ہو گئے۔ اس صورتحال کے باعث آج کے تمام پارلیمانی دورے منسو خ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ ویسٹ منسٹر ٹیوب اسٹیشن کا ایک راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے-

ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

کووڈ-19 ویکسین لگوانے والوں میں پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم کا انکشاف