دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدِمقابل ہیں، مقابلے پر 5,000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی کی جا چکی ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی بیٹنگ مارکیٹ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سٹے بازی میں ملوث کئی بڑے بک میکرز کا تعلق انڈرورلڈ سے بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدنامِ زمانہ ”ڈی کمپنی“ کا بھی دبئی میں ہونے والے بڑے کرکٹ میچز کی سٹے بازی میں عمل دخل ہے اطلاعات کے مطابق، کئی نامور بک میکرز دبئی میں موجود ہیں، جہاں بھارت کے تمام اہم میچز منعقد کیے گئے۔
نوجوان فلسطینی پرچم لے کر لندن کے بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا
چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کم از کم پانچ بڑے بک میکرز کو گرفتار کیا ہے تحقیقات کے دوران سٹے بازی میں دبئی کے کردار کا انکشاف ہوا، جبکہ پولیس نے کئی الیکٹرانک ڈیوائسز اور بیٹنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے۔
روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیل رہی ہے یہ میچ دبئی میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے بھارت کی ٹیم کو میزبان ملک پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا پورے ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے، جن میں گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ بھی شامل تھا اس مقابلے میں بھارت نے کم اسکو ر کے باوجود کامیابی حاصل کی تھی۔
چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
اب تک بھارت نےاپنے گروپ میچز میں بنگلہ دیش، میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شکست دی،جبکہ سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بھی ہرایا دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔