مزید دیکھیں

مقبول

لنڈی کوتل:پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ رنگ لایا، افغان تعمیراتی مشینری واپس

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستانی جرگہ عمائدین کا دباؤ...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

نوجون چکی میں جا گرا، لاش ٹکڑوں میں بٹ گئی.

بھارتی شہر جے پور میں آٹے کی چکی میں کام کرنے والا 16 سالہ نوجوان چکی میں گر گیا. جس کے باعث اس کی لاش منٹوں میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں بالکونی سے گندم کی بوری اتارتا 16 سالہ امیت چکی میں گر گیا جس کے بعد نوجوان کا پورا جسم منٹوں میں ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ اتنا درد ناک تھا کہ پولیس کو امیت کا ہاتھ اور کمر چکی سے الگ کرنا پڑی، گرنے کے بعد امیت کی ٹانگیں اور سر مشین سے باہر تھے جبکہ جسم مشین کے اندر پھنس گیا تھا۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی محنت اور گیس کٹر سے مشین کاٹنے کے بعد ڈیفینس ٹیم امیت کی لاش کو مشین سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔

ہلاک نوجوان امیت کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ آٹے کی چکی پر کام کرتی تھی اور بیٹے نے صرف 2 ماہ قبل ہی چکی پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ والدہ کے مطابق امیت کہتا تھا کہ وہ اب بڑا ہو گیا ہے لہٰذا کام کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے آٹے کی چکی کے مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر اور غفلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔