ع نوجوانوں کے لیے دھرنے سے لے کر اب تک اقبال کا یہ شعر میرا پیغام ہے

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر شیئر کیا ہے .”سبق پڑھ پھر صداقت کا ،عدالت کا،شجاعت کا ، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا ”
اس شعر کے ساتھ لکھا ہے کہ دھرنے کے دنوں‌ میں‌ میرا جوانوں کے لیے یہی پیغام تھا اور اب بھی جوانوں کے لیے یہ قیمتی سبق ہے .کہ وہ اس پر کاربند رہیں.


آج یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے روز بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرفورم پر ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ایک سال سےفوجی محاصرے جاری ہے۔ قوم کےبیٹوں نےاس دھرتی اوراس کے نظریہ کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ آزادی کے موقعے پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، اُن کے لیے ہمارے دل غمزدہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہر دستیاب فورم پر اُن کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سال میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، ہم نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر جنگ لڑی، ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، قدرتی آفات، وبائی امراض کا بھی ہماری قوم نے ہمیشہ استقامت سے مقابلہ کیا ہم آج عہد کرتے ہیں ثابت قدم رہیں گے

Shares: