نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام ،دو مرد اور دو خواتین گرفتار

خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا،
0
105
police

کراچی : پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانے خاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا ، بریگیڈ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا، خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا، خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سیالکوٹ۔ پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے،ڈی پی او نے حوالات میں بند …

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

دوسری جانب سیالکوٹ میں تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے چھاپہ مار کر شہریوں کو نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کروا لیا ملوٹ پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس ملازمین جن میں ملزمان ،افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض کو تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا

تھانہ سٹی ڈسکہ کے تین پولیس اہلکاروں افتحار سندھو ،سلیم میو اور محمد فیاض نے تین معصوم شہریوں عبدالرحمن ،زین اور عبداللہ کو منشیات فروشی کا الزام لگا کر اغوا کر کے تھانہ صدر کے علاقہ پر موجود ایک ڈیرے پر محبوس رکھ کر ملزمان کے ورثا سے رہائی کیلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ورثا نے پولیس اہلکاروں کیجانب سے تاوان کی رقم کے مطالبہ کی آڈیو ریکارڈنگ ڈی پی او سیالکوٹ کو سنا دی

وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

Leave a reply