لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست موصول ہوئی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی۔
پولیس کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے مطابق ملزم کو
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا، خواتین سے ذیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-
قبل ازیں تھانہ شاہدرہ کے علاقے اسلام پورہ میں گھر کے واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 13 سالہ مجاہد کے طور پر ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے-
کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی-
لاہور پولیس نے 15 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ ملزم قتل کرنے کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیراکوٹ جا کر چھپ گیا تھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔@CcpoLahore @InvPoliceLahore pic.twitter.com/w9wxJ2G6tI
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 27, 2022
مقتول مجاہد کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا مالک مکان شہباز کی دکان پر نوکری کرتا تھا، گزشتہ روز مجاہد گھر واپس نہیں آیا، تو رات اسے تلاش کرتے رہے، صبح شہباز نے فون کرکے کہا کہ مجاہد کی اس کے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، وہ مجاہد کو گھر جا کر دیکھیں، جب اس کے گھر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا، پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تالا توڑا اور گھر میں داخل ہوئی تو گھر کے واش روم سے بیٹے کی لاش ملی-
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے تا ہم پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا-