نوکری نہیں کاروبار کریں !! تحریر:ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر

0
45


ہمارے ملک پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے اگر سب نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے اور پاکستان کی بہتری کے لئے کچھ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ان کو فوری کاروبار کی طرف آنا چاہیے
اس وقت ایسے لاکھوں نوجوان اسی امید پر اپنی جوانی کا وہ عرصہ جس میں وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں کو ایک سرکاری نوکری کے چکر میں بیٹھے بیٹھے ضائع کردیتے ہیں
اور ہر سال تعلیمی اداروں سے لاکھوں نوجوان ڈگریاں لے کر فارغ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری نوکری بھی اب کافی مشکل ہوگئ
آپ اپنے ارد گرد نظر اٹھاکر دیکھیں جو بندہ سرکاری نوکر ہو اور اگر کسی کرپشن وغیرہ میں ملوث نا ہو تو یقین کریں وہ ساری زندگی اپنا اچھا گھر تک بنا نہیں سکتا اور اسی جگہ پر کسی کاروباری پر نظر دوڑائیں تو وہ اچھی خاصی دولت کے مالک ہوتے ہیں
دنیا میں جتنے بھی امیر ترین لوگ ہیں وہ یا تو کاروباری شخصیات ہیں یا پھر جن لوگوں نے سرکار میں آکر اپنے ملک کا پیسہ لوٹا ہو
عزت اور حق حلال کی کمائ والا سرکاری ملازم کبھی دولت جمع نہیں کرسکے گا
اس لئے خود کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ابھی سے کسی چھوٹے سے کاروبار سے آغاز کریں ،مت سوچیں لوگ کیا کہیں گے ،لوگوں کی باتوں پر توجہ نا دیں اپنا رزق حلال کمانا شروع کریں یقین کریں جب آپ کامیاب بن جائیں گے تو یہی تنقید کرنے والے لوگ آپ کو بہت ذیادہ عزت دیں گے ،کوئ بھی کام شروع کریں ،محنت کریں اللہ پر یقین رکھیں اور یہی سوچ رکھیں کہ آپ نے ایک بہت بڑا بزنس مین بننا ہے ،برگر،بریانی،جوس،سبزی،فروٹ،سموسے،پکوڑے ،چائے،وغیرہ جیسے کئ ایسے چھوٹے کاروبار ہیں جس میں سرمایہ بہت کم ہے لیکن اس میں اچھا خاصہ منافع ہے آپ خود مارکیٹ میں ان لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں
گھر پر سارا دن فارغ بیٹھ کر گھر سے روزانہ ۵٠٠ لینے سے اچھا ہے اپنا حق حلال کاروبار کرکے محنت مزدوری سے روزانہ ١٠٠٠/١۵٠٠ اپنے گھر لے کر آئیں جس سے آپ کی عزت میں بھی اضافہ ہوگا اور آپ کے اس چھوٹے سے کام کی وجہ سے تھوڑا بہت وطن عزیز کا بھی فائدہ ہونا ہے معاشی لحاظ سے بھی اور حکومت پر نوکریوں کا کوئ بوجھ نہیں پڑنا
اس لئے تمام دوست کاروبار شروع کریں آج سے کریں ،خواتین بھی گھر بیٹھ کر کاروبار کرسکتی ہیں آج کل تو ہر چیز اونلائن مل رہی ہے تو اپنا کوئ فیس بک پیج ہی بناکر اس پر مختلف چیزیں بیچیں حلال رزق میں اللہ پاک نے برکت رکھی ہے یقین کریں چند ہی سالوں میں آپ اپنا ایک اچھا نام کماسکتیں ہیں اور عزت کے ساتھ پیسہ بھی

Leave a reply