مزید دیکھیں

مقبول

سول جج کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اہم پیشرفت

رضوانہ تشدد کیس ،سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر عدالتی معاونین مقرر کردیے ،وزارت انسانی حقوق کے زریعے فیڈریشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا، عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا لیے جا سکتے ہیں، رپورٹ طلب کر لی گئی، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،

فیصل صدیقی ، زینب جنجوعہ ، مریم سلمان عدالتی معاون مقرر کر دیئے گئے ،شہری کی جانب سے دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کر دی گئی، عدالت نے کہا کہ درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں،درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ،کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،

دوسری جانب رضوانہ تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا، جے آئی ٹی پانچ بار طلب کر چکی مگر عاصم حفیظ پیش ہونے کا نام نہیں لے رہے، عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ نہیں ملے گا جے آئی ٹی کے سامنے تحقیقات کے لئے پیش نہیں ہوں گا،

عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے

جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

 اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan