اسد شاہ کی ایک اور سابقہ ملازمہ سامنے آ گئی،بولی،کام کم،تشدد زیادہ کیا جاتا تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے رانی پور میں کمسن بچی کی تڑپتے ہوئے موت ہوئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا، اب اسی ملزم اسد شاہ کے ہاں ایک اور سابق ملازمہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،
اجالا نامی لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسد شاہ کے گھر میں کام کرتی تھی، اس نے اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے، حنا شاہ بہت تشدد کرتی تھی، اگر کوئی غلطی ہو جاتی تو دیگر ملازموں سے تشدد کرواتی تھی،اجالا کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ایک روز فائل گم ہو گئی تو حنا شاہ نے خود مجھے ڈنڈے سے مارا، جب کوئی غلطی ہوتی تو پانی ابال کر پلایا جاتا اور بچہ ہوا کھانا دیا جاتا جبکہ صرف چار ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی،
اسد شاہ حویلی کا ایک اور کیس سامنے آگیا..!!
ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اجالا ہے جو ڈھائی سال اسد شاہ کی حویلی رانی پور میں کام کرتی رہی، وہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و تشدد کی جو کہانی سنا رہی ہے، اسے سن کر آپ کو احساس ہوگا کہ ان حویلیوں میں چھپے پیر نما درندے کا طرح معصوم بچوں… pic.twitter.com/8ncCz1Npi7
— USMAN CHAUDHARY (@imusmanchaudhry) August 17, 2023
سابقہ ملازمہ اجالا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس نے حنا شاہ کے مظالم سے تنگ آ کر کئی بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا ایک دن وہ موقع پا کر حویلی سے بھاگ کر اپنے رشتے داروں گھر گئی اور وہاں پناہ لی جبکہ اس کے رشتہ دار اسے حویلی واپس جانے کا کہتے رہے لیکن میں نے کہا کہ میں مرجاؤں گی لیکن واپس حویلی نہیں جاؤنگی
واضح رہے کہ تشدد سے مرنے والی بچی کی والدہ نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ بچی کی موت طبعی ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے بچی کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا، بچی کے جسم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئیں تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعہ کا نوٹس لیا،اسکے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی،
پولیس کی جانب سے بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سے بھی تفتیش کی جارہی ہے نجی ہسپتال کے ڈاکٹرعبد الفتاح میمن نے پولیس کو بتایا کہ گیسٹرو میں مبتلا بچی کو لایا گیا تھا انہوں نے صرف متاثرہ بچی کا علاج کیا جبکہ ایس ایس پی خیرپور روحیل کھوسو کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جیسے ہی مزید شہادتیں ملیں گی مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بچی کے پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
نوشہرو فیروز کے رہائش ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو