اداکار نعمان اعجاز جن کی حقیقت کے قریب اداکاری ان کو دیگر فنکاروں سے منفرد دکھاتی ہے. نعمان اعجاز ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . ان کے بیٹے زاویار نعمان بھی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں. نعمان اعجاز کافی بلنٹ ہیں وہ بغیر ڈر خوف کے کوئی بھی بات کرتے ہیں وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ بہت محبت کرتا ہوں اور اپنی میری اہلیہ میری انسپریشن ہیں . نعمان اور ان کی اہلیہ دونوں ہی بے حد خوبصورت ہیں. دونوں کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے ، یہ وڈیو کسی شادی کی تقریب میں بنائی گئی ہے اس میں ہندی گانا جے جے شیو شنکر چل رہا ہے اور اس پر نعمان اعجاز اور انکی اہلیہ بہت مہارت کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں . دونوں کے ڈانس کو بہت زیادہ سراہا جا

رہا ہے. نعمان اور انکی اہلیہ کی ڈانس وڈیو انٹرنیٹ پر خاصی وائرل ہو رہی ہے . نعمان کے مداحوں نے ان کے ڈانس کو کافی سراہا ہے. یاد رہےکہ نعمان اعجاز وہ اداکار ہیں جو خود کہتے ہیں کہ میں کامیڈی کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن نہ مجھے ملتے ہیں اور نہ ہی مجھے کامیڈی کرداروں میں‌قبول کیا جاتا ہے.نعمان اعجاز نے ہمیشہ روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے جسے ہر سطح‌ پر سراہا گیا ہے .

Shares: