مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کا بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور

امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر مالیت...

دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے...

سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی...

اداکار بننے کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے نعمان اعجاز

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا بیٹا اگر شوبز انڈسٹری میں کام کررہا ہے تو میں توقع کرتا ہوں کہ سینئرز اسکی رہنمائی کریں، اگر میں ایسی توقع رکھتا ہوں تو دوسروں کو بھی مجھ سے ایسی ہی توقع ہوتی ہے اور میں ان کی توقعات پر پورا اترتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سے جونئیرز کو بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے، ان کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہوں اور ہر ممکن حد تک ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہوں. نعمان اعجاز نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار آتے ہی چھا جاتے ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ اداکار بننے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے.

انہوں نے کہا کہ میں” اگر کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں کہ میررے کردار یا مجھے لوگ پسند کرتے ہیں تو اس کے پیچھے برسوں کی محنت اور لگن ہے”. میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ مجھے آج بھی پسند کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں کبھی کسی سے حسد نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ جھے خدا نے مجھے بہت نوازا ہے. کسی سے حسد نہ کرنے والوں کو بلا شبہ خدا کی ذات بہت نوازتی ہے.

کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور