تیس مئی کو سینئر اداکار نعمان مسعود کی سالگرہ تھی ، ان کے مداحوں نے ان کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد یں ، اس پر نعمان مسعود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک وڈیو بنا کر سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میری سالگرہ کی جس طرح آپ سب نے مبارکباد دیں مجھے میںسب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں. انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے میرا دن یادگار بنایا ہے خدا کی قسم کیا کسی نے کسی کا دن یادگار بنایا ہوا گا ، میں کسی کو اپنا فین
نہیںکہتا سب کو دوست کہتا ہوں، ہم سب دوست ہیں ، میری دعا ہے کہ آپ سب زندگی کے ہر مرحلے میں کامیاب ہوں اور ہم سب اکٹھے رہیں . ایک دوسرے کو یونہی پیار محبت دیتے رہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لئے بہت دعائیں اور ہم سب کو اس ترقی میں حصہ بننا ہے ، یہ ملک ترقی کریگا تو ہم سب کی جیت ہے.ہم نے ہی اس ملک کو آگے لیکر چلنا ہے کسی کا انتظار مت کریں بلکہ ملک کی بہتری کے کام کریں، نعمان مسعود نے کہا کہ اللہ کرے یہ ملک آگے بڑھتا رہے اور ہم سب آپس میں خوشیاں بانٹتے رہیں.