نومولود بچی کے پیٹ پر ‘لال رنگ کا دل والا پیدائشی نشان جسے دیکھ کر والدین اور ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے-

باغی ٹی وی :فروری میں پیدا ہونے والے بچے کے لیے شاید یہ سب سے موزوں علامت ہےاس لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ جب جورجیا ویلچ کو دل کے سائز کے پیدائشی نشان کے ساتھ جنم دیا گیا توڈاکٹرز کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔


طبی ماہرین نے سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ ماں جین اور اس کے ساتھی جو کو بتایا کہ عمر کے ساتھ ساتھ دل غائب ہو جائے گا ا لیکن ایسا نہ ہوا، یہ نشان اسی سائز کا اب تک موجود ہے، نا ہی اس کا رنگ ماند پڑا-

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس فروری کی 22 تاریخ کو ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جورجیا رکھا گیا، جورجیا کی پیدائش پر ڈاکٹرز سمیت اس کی والدہ حیران رہ گئیں حیرانی کی وجہ یہ تھی کہ اس کے پیٹ کے ایک طرف ایک مخصوص نشان تھا جس کی شکل دل جیسی تھی، عجیب بات یہ تھی کہ اس نشان کا رنگ بھی سرخ تھا۔

جورجیا کی ماں 37 سالہ جین ویلچ نے بتایا کہ جب ڈاکٹرز اور نرسوں نے اس کے جسم پر یہ نشان دیکھا تو وہ پہلے یقین ہی نہیں کرسکے، جورجیا میری پہلی اولاد ہے جس کے اوپر یہ انوکھا پیدائشی نشان اس کو دوسروں سے مخصوص کرتا ہے۔

Shares: