بورےوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا نو مولود بچہ وفات پا گیا تھا، جس کی گزشتہ روز عصر کے ٹائم نماز جنازہ ادا کردی گئ تھی، صبح سویرے والدین قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچے تو قبر کھود کر نعش نکال کر قبر کھلی چھوڑی ہوئی تھی، میت نکالنے والے قبر کو پہلی حالت میں بنا کر اس پر ڈالنے کے لئے پھولوں کی پتیاں بھی اپنے ساتھ لائے تھے، تاکہ کسی کو شک نہ گزرے کہ قبر سے میت نکالی گئی ہے.
چوکی تھانہ صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکے گی، پولیس کا کہنا تھا کہ قبر کھود کر میت نکالنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں، جن کے پاؤں کے نشان قبر پر موجود ہیں.
ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی میت کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے.