آزادکشمیر کپتان کا ہوگیا:ہرحلقے سے نونی اور پی پی والے پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑشامل ہونے لگے

0
55
آزادکشمیر کپتان کا ہوگیا:ہرحلقے سے نونی اور پی پی والے پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑشامل ہونے لگے #Baaghi

مظفرآباد:آزادکشمیر کپتان کا ہوگیا:ہرحلقے سے نونی اور پی پی والے پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑشامل ہونے لگے ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی میں نونیوں اورپی پی کے ورکروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ کسی خاص جگہ سے نہیں بلکہ کشمیر کے ہر گھر سے ایسی ہی اطلاعات آرہی ہیں‌،

اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ایل اے 12 حلقہ 5 چڑہوئی چوہدری شوکت فرید ایڈووکیٹ کی زبردست حکمت عملی درجنوں گھرانے پیپلزپارٹی اور ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں عوام نے عمران خان کے مشن کے ساتھ چلنے کا عہد کیا ہے اوریہ بھی اقرار کیا ہےکہ عمران خان کی صورت میںں پاکستان کو پہلا بہادر اورغیرت مند لیڈر ملا ہے جس کے اقتدار کوآگے بڑھانا ضروری ہے

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ چوہدری خادم حسین۔ چوہدری عظیم خادم ڈاکٹر علیم خادم۔ محمد علی خادم۔ کلیم خادم فرام محلہ قاسم آباد بھمبر نے چوہدری طارق فاروق سے 25 سالہ رفاقت چھوڑ کر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ادھر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ عباسپور ایل اے 18 پونچھ 1 سابق وزیر حکومت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی و ممبرپارلیمانی بورڈ سردار عبدالقیوم نیازی جب نڑوٹہ پہنچے تو چوہدری برادری کے درجنوں افراد اپنے کنبے قبیلے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

یہ بھی معلوم ہواہے کہ بریوٹ چورہ سے راجا طارق نے اپنے خاندان سمیت نون لیگ کی 35سالہ رفاقت توڑ کر نامزد امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں پی ٹی آئی شمولیت اختیار کر لی۔

Leave a reply