مزید دیکھیں

مقبول

آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

آئی ٹی برآمدات 24 فیصد کے شاندار اضافے...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

ہر میدان میں کامیاب اور باہمت،بلوچ خواتین،اک مثال

بلوچ خواتین نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا...

نونی ہمیں گالیاں بھی دیں اورپھران کوکلین چٹ بھی دی جائے:یہ منظورنہیں:اسدعمرسے اپنے ہی ساتھی الجھ پڑے

اسلام آباد :نونی ہمیں گالیاں بھی دیں اورپھران کوکلین چٹ بھی دی جائے:یہ منظورنہیں:اسدعمرسے اپنے ہی ساتھی الجھ پڑے،اطلاعات کے مطابق حکومتی ارکان اسمبلی ایک دوسرے سے الجھ پڑے،

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین میں ہی پُھوٹ پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید کی اسد عمراور عامر ڈوگر سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مراد سعید اور شیریں مزاری سمیت 70 ارکان حکومتی لابی میں جا بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مراد سعید کی اسد عمراورعامر ڈوگرسے تلخ کلامی بھی ہوئی، مراد سعید نے اسد عمراور عامرڈوگر سے شکوہ کیا کہ ہمیں پوچھا تک نہیں اوراپوزیشن سے معاہدے کر آئے، ہمیں یہ لوگ گالیاں دیتے ہیں اورآپ مشاورت تک نہیں کرتے اورپھرانہیں کلین چٹ دے کرہمیں کہا جاتا ہے کہ صبر کریں‌،جس پرعامرڈوگر نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر چلانا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے بھی شیریں مزاری کو تنبیہہ کی کہ ایسا ہی رویہ رکھنا ہے تو استعفیٰ دے کر ایم این اے بن جائیں۔ اسد عمر نے مراد سعید کو جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں آپ سے مخاطب نہیں ہوں۔ اچھا لگے یا برا ہمیں وزیراعظم کی ہدایات ماننی ہیں، حکومتی اراکین کی آپس کی لڑائی کے بعد مراد سعید، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان، زر تاج گل ایوان سے چلے گئے