ن لیگی اہم شخصیت امریکا روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا روانہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی بہن اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں اور وہ ان کی عیادت کے لیے امریکا گئے ہیں۔ حکومت نے انہیں 15 دن کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے
وفاقی کابینہ نے 24 دسمبرکو شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سابق وزیراعظم کی درخواست پر انہیں 15 دن کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان صاحب نے درخواست دی تھی کہ انُکی بہن اور بہنوئی امریکہ میں شدید بیمار ہیں۔ وہ ان کی تیمارداری کے لئیے جانا چاہتے ہیں۔ ویسے تو نواز شریف صاحب کی جھوٹی بیماری کے بعد دوبارہ ایسا فیصلہ کرنا مشکل تھا۔ لیکن عمران خان نے ہمیشہ انسانیت کو سیاست پر ترجیح دی ہے۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض حلقے اسے حکومت کی طرف سے ڈیل اورڈھیل قراردے رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہےکہ اب نوازشریف کے ساتھیوں کو علم ہوگیا ہےکہ نوازشریف اب سسٹم سے آؤٹ ہیں لٰہذا اب ان کواپنی سیاست کوبچانا چاہیے
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہیں اور وہ ضمانت پر ہیں.