پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار کا ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آیا۔
پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے ردعمل میں کہا لیگی رہنماء گروتھ ریٹ کو مسترد اس لیے کررہے ہیں کیونکہ یہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے۔
محمد زبیر نے ایکسپورٹ پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، گرگٹ بھی اتنی تیزی سے رنگ نہیں بدلتے جتنی تیزی سے ن لیگ کے بیانات بدلتے ہیں، ن لیگ کا ایک مہینہ بغاوت کا اور دوسرا مفاہمت کا ہوتا ہے۔
ن لیگ کے اصول ہیں خرید لو، ڈراؤ دھمکاؤ، پاؤں پکڑ لو ورنہ بھاگ جاؤ، عمران خان نے عالمی وباء کے عالم میں کاروبار بند نہیں کیے،ملک کی معیشت کا پہیہ چلنے سے مثبت نتائج رونماء ہوئے۔
بلال غفار کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں، پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل ملز جیسے ادارے تباہ کردیے گئے، عمران خان ایسا لیڈر ہے جو عوام کے آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے،وزیراعظم نے اپوزیشن کی دکانوں کو بند کردیا ہے.