ن لیگی اراکین اسمبلی نے کیا ایوان کا بائیکاٹ، وجہ کیا؟ احسن اقبال نے کی کڑی تنقید

0
35

ن لیگی اراکین اسمبلی نے کیا ایوان کا بائیکاٹ، وجہ کیا؟ احسن اقبال نے کی کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے، رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آرڈر جاری ہونے کے باوجود اراکین اسمبلی کو نہیں لیا گیا، سپیکر کے آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے، پارلیمنٹ بے توقیر ہو رہی ہے.سعدرفیق کے پروڈکشن ارڈرجاری کئے گئے لیکن پنجاب حکومت نے ماننے سے انکارکیا ،

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کیا اس ایوان کےاسپیکرکی قدرومنزلت سیکشن آفیسرسےکم ہوچکی ہے،اسپیکرکی کرسی کی توہین پرایوان سے واک آوٹ کررہے ہیں،ہمارے ارکان کوجان بوجھ کرایوان سےباہررکھاجارہاہے،سوا ل یہ ہے کہ اس حکومت میں فیصلے کون کرتا ہے؟ جب تک پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے،اسمبلی رولز اسپیکر کو ایوان چلانے کا اختیار دیتے ہیں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ڈر تھا کہ اپوزیشن شور مچائے گی، اسلئے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے احتساب سیل کی پریس کانفرنس ہوئی اور جھوٹے الزام اپوزیشن لیڈر پر لگائے گئے ایسے لگتا ہے کہ یہ حکومت نہیں تھیٹر ہے.تنخوادارطبقے کے لیے ناممکن بنا دیا گیاکہ وہ بجلی اورگیس کے بل دے سکے،

Leave a reply