ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

0
65

ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بحریہ ٹاؤن دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں اپنے گھر بھی بیچنے پڑیں لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کیساتھ جو معاہدہ ہوا اسے پورا کریں گے۔ میرے بچے اوورسیز پاکستانی ہیں۔ برطانوی عدالتوں نے واضح کہا ہے کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ہم مسائل کے باوجود پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔ ہم نے سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرانے ہیں۔سپریم کورٹ سے ہونیوالے معاہدے پر عمل ہوگا۔

ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

بحریہ ٹائون کے سیل آفس کا افتتاح پشاور کے جی ٹی روڈ پر واقع ترناب فارم کے علاقے غفران آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے بزنس کمیونٹی اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

ملک ریاض نے مزید کہا کہ پاکستان میں جہاں بحریہ ٹاؤن جاتا ہے، وہ شہر بدل جاتا ہے۔ آج پشاور میں پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ پشاور کے عوام کا معیار زندگی بھی بہتر کریں گے۔ دنیا کی ہر چیز یہاں بنائی جائے گی۔ کوشش کریں گے کہ بہتر سے بہتر کام کر سکیں۔ پشاور کے شہریوں کو بھی تعلیم، اسپتال اور اعلیٰ رہائش فراہم کریں گے ۔

ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پیسہ پاکستان آنا چاہیے اور ان کی طرح اورلوگوں کو بھی پیسہ پاکستان لانا چاہیے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ایک سال انکوائری کی، این سی اے کہتی ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہواہے، ہمارا پاکستان کی حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں۔

Leave a reply