مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے،مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانافضل الرحمان کو دھرنا رواں ماہ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے بھی مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا،ملاقات کے دوران آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی گئی
مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، ایازصادق، امیرمقام، شاہ محمد شاہ اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں،
مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
قبل ازیں پیپلز پارٹی سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت پر رضامند ہوگئی ہے تاہم پیپلز پارٹی دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں ہے، یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نومبر میں کرنے کی تجویز دی جائے گی، آزادی مارچ کی جزیات طےکرنے کیلیے مولانا کو اے پی سی بلانے کا مشورہ بھی دیا جائے گا،
اپوزیشن دیکھتی رہ گئی، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا