ن لیگی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ایف آئی اے نے ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اے کے بھائی سلمان خالد کی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ سلمان خالد مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج لیگی ایم پی اے کے گھر چھاپا مارا گیا،آپ ہزار چھاپے ماریں ، کچھ حاصل نہیں ہو گا،چیئرمین نیب نے خاص عینک پہنی ہے انہیں صرف ن لیگ کے رہنما نظر آتے ہیں،اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی پوچھنے والا ہے، شہباز شریف سے ایف آئی اے نے 7 منٹ 23 سیکنڈ تفتیش کی،

تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بکتر بند گاڑی میں سفر سے شہباز شریف کو تکلیف ہوئی ہے،عمران خان کے حکم پرشہباز شریف کی رپورٹ ایک ماہ کی تاخیر سے دی گئی، بڑے روز ہوگئے، شہزاد اکبر ٹی ٹی ، ٹی ٹی کرتے نظر نہیں آرہے،منی لانڈرنگ کس نے کی، کیسے کی، کب کی ہے، وقت بتائے گا، عمران خان کو اپنے گھر کا مسئلہ ہے کہ اسے ریگولرائز کرالوں،عمران خان کو اپنے سالے کے پلاٹ کا مسئلہ ہے کہ اس پر قبضہ کرالوں،

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے حوصلے بلند ہیں، آپ سو مرتبہ میڈیکل ٹیسٹ روکیں، وزیراعظم اپنے گھر اور سالے کے معاملات سے متعلق ہی سوچتے ہیں،آپ نے جیل میں بھی اپنے بندے بٹھائے ہیں کہ شہباز شریف کیا کھاتا ہے، طبی معائنہ شہباز شریف کا حق ہے،

Shares: