روڈ ٹو مکہ:حکومت رواں برس عازمینِ حج کو بہترسہولیات فراہم کرے گی ، وفاقی وزیرنورالحق قادری

0
42

مذہبی امور کےوفاقی وزیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رواں سال عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہ باآسانی مناسک حج ادا کرسکیں۔

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ سال حج کے موسم میں گلگت بلتستان سمیت ملک کے دوردراز علاقوں میں بھی حاجی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت گزشتہ برس حج کرنےوالے حجاج کو پچیس ہزار سے اڑسٹھ ہزار روپے واپس کئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد حجاج کو گزشتہ سال حرم کے قریب مرکزیہ کی حدود میں رہائش فراہم کی گئی۔

امریکی سفیرمسجد وزیرخان سے سیدھے گورنرپنجاب کے پاس کیوں‌ گئے ، اہم خبر آگئی

مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ پاکستان حجاج کے سعودی عرب میں قیام کے دوران درپیش مسائل کے حل کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے روڈ ٹو مکہ پر منصوبے کو پاکستان کے تمام شہروں تک توسیع دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔اس پروگرام کا آغاز رواں سال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

پاکستان بدل رہا ہے، 21دسمبر کوعظیم الشان ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرےگا

Leave a reply