معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈپریشن اور زہنی دبائو کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ اس حوالے سے دوائیاں بھی لے رہی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ بیماری وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، ماہرہ خان کا یہ انٹرویو شاید نور بخاری نے بھی سنا ہے اور انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

”یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا”۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔نور بخاری نے ماہرہ خان کوجو نصیحت کی ہے اس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں‌ان کا کہنا ہے کہ نور کا مشورہ اچھا ضرور ہو سکتا ہے لیکن وہ کیسے یہ کسی کے بارے میں‌کہہ سکتی ہیں کہ اسکا اللہ کے ساتھ کنکشن نہیں ہے. جس نور بخاری کو اپنے بیان کی دوبارہ وضاحت کرنا پڑی ہے.

پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

Shares: