نور بخاری کس وجہ سے ہیں حیران اور پریشان ؟

0
92

نور بخاری جو کہ اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانیو‌ں کا ہالوین منانے پر حیرانی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت ہی خطرناک رجحان ہے کہ پاکستانی اس دن کو منائیں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہی نہ بن جائے. نور بخاری کی انسٹاگرام کی اس سٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے کسی نے نور بخاری کے حق میں بات کی تو کسی نے نور بخاری کی اس تشویش کو فضول قرار دیا . یاد رہے کہ ہالووین امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لبادوں میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی گئی

ہوتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں۔ 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ۔ گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

Leave a reply