نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، نور مقدم کے مخالف جو لابی ہے وہ بہت پیسے والے ہیں، جب پیسے والے لوگ ہوتے ہیں ان کے دوست بھی ہوتے ہیں، اگر انہوں زیادہ کیا تو میں ان کے نام بھی لینا شروع کردوں گا، ظاہر کے والدین کی ضمانت ہوجائے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ لیگلی پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکتی کہ اس قتل میں ن کا ہاتھ تھا کہ نہیں، انصاف اس دن ہوگا جب اس کی لاش عبرت کے طور پر باہر ٹانگی جائے،
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد ایک ایڈئزر کو فارغ کردیا گیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ کے جانے کا بھی کسی کو نہیں پتہ تھا، گیارہ ستمبر کوامریکہ نے افغانستان سے انخلاء کرے گا، وزیراعظم نے خود کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایڈوائزر کی فون کال نہ آنے والی ٹویٹ کرنے والے کو فارغ کردینا چاہیے، پاکستان وار زون ہے، امریکہ کو چاہیے کہ بارڈر کھلوا دے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا اس میں فارن آفس کی کمزوری نہیں ہے، یہ چائنیز کے خلاف ہے، نوے فیصد عوام نے سائنوفارم ویکسین لگوائی ہے، اس وجہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، کراچی میں عوام کو پکڑ پکڑ کر ویکسین لگائی جارہی ہے، کراچی میں ویکسین نایاب ہوگئی ہے، جب نئی آئیگی تو پھر لگادیں گے، اس سے سندھ حکومت کو داد دیں، ویکسین نایاب اس وقت ہوگی جب لگائی جا رہی ہوگی، ایک دوسرے الزام لگائیں گے تو الیکشن جیتیں گے، الیکشن میں اترنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگایا جارہا ہے، شہباز شریف پر ایک نیا کیس شروع کردیا گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن والے میدان میں آگئے ہیں، شہباز شریف اگلے الیکشن کیلئے بڑے بھائی کا راستہ ہموار کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے، یہ ان کا حق ہے.