نور مقدم، مشکوک کالزریکارڈ، نئے شواہد سامنے آگئے. سائبر سیکیورٹی کو5 کالز،کیا نور کا قاتل لائیو دیکھا گیا؟ ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ رقم

0
47

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ظاہر جعفر کی والدہ کے فون ریکارڈز ملنے کے بعد میں نے دو وکلا سے اس پر بات کی ہے، شاہ خاور سے تفصیلی بات کی ہے، جو نور مقدم کے والد کی طرف سے وکیل ہیں، وہ اور ان کے ایسوسی ایٹس بہت محنت کررہے ہیں، کچھ پوائنٹس میرے ذہن میں ہیں، جو انہیں دیے ہیں، رضوان سے بھی بات ہوئی ہے، رضوان عباسی میرے بھی کاؤنسل ہیں دو اہم کیسوں میں، وہ عصمت اور ظاہر کے والد کو ریپریزنٹ کررہے ہیں، میں انہیں بار بار کہتا ہوں کہ آپ ان کو کیوں ری پریزنٹ کررہے ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ جو گناہ ہے بہت بڑا گناہ ہے، جو ظلم ہے بہت بڑا ظلم ہے، اس کے والدین اس میں شامل نہیں تھے، وہ کراچی میں تھے، ان کے لیے لڑ رہا ہوں.

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میری ایک عزیزہ ہیں جو نیوزی لینڈ میں ہیں، انہوں مجھ سے ایک سوال کیا جس پر میں سوچتا رہ گیا، وہ یہ تھا کہ دو چیزیں ثابت ہورہی ہیں، چوکیدار نے کراچی فون کردیا کہ لڑکی نے چھت سے چھلانگ لگا دی ہے، صاحب اس کو گھسیٹ کر اندر لے کر جا رہے ہیں، اس کے بعد تھیراپی ورکس کو فون کیا ہے، تھیراپی ورکس والوں کو فون کیا مجھے نہیں پتہ کہ وہ کتنے دور ہیں، وہ زندگی اور موت کی کشمکش کا وقت تھا، اگر کوئی ذی شعور اور کسی انسان کا باپ ہوتا تو وہ چوکیدار کو کہتا کہ سب اندر جا کر اس درندے کو پکڑ لو، پھر میری بات کرواؤ، پھر اس لڑکے اور لڑخی سے بات کرتا، یا یہ کہتا کہ پولیس کو فون کرو.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں ایک تیسرا انسان شامل ہوگیا، وہ گھر کا مالی تھا، وڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے، جب لڑکی نے نکلنے کی کوشش کی ہے تو اس کی میکسی پھٹی ہوئی تھی، لڑکی کے پاؤں میں جوتیاں نہیں تھیں، بھاگ رہی تھی، گیٹ مالی نے بند کیا، چوکیدار نے اس کو پکڑوایا ہے، اب یہ سارے جرم میں شامل ہیں، میری نظر میں یہ سب قاتل ہیں، قاتل کے ہاتھ مضبوط کرنے والا بھی قاتل، قاتل کا ساتھ دینے والا بھی قاتل، قاتل کو سزا سے بچانے والا بھی قاتل ہے.

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ میں شاہ خاور کو فون کروں گا کہ ظاہر کی والدہ سائبرایجنسی کو کیوں‌ فون کرتی رہی ہے، آج سے کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر شاہد مسعود ڈارک ویب کی باتیں کرتے تھے ، اس کے منہ پر ٹیپ لگا دی گئیں، اس کی آواز نہیں آنے دی، لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود اس معاملے میں جی دار ہے، اب ہو کیا رہا ہے کہ ڈارک ویب ہے یا جو ایسی گیم ہے بلیو وہیل ہے جو کھیلی جا رہی ہے، جس پر آپ کو ڈئیر کیا جا رہا ہے، سائبروالوں کو کال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنا ریکارڈ ٹیمپر کروا رہے ہیں.

Leave a reply