آج کل بھارت میں فلم پٹھان کے کافی چرچے ہیں اس فلم کی سٹوری آئی ایس آئی کے گرد گھومتی ہے اور شاہ رخ خآن بھارت کا رکھوالہ بن کر آئی ایس آئی کے ہر وار کا مقابلہ کرتا ہے اور آخر میں آئی ایس آئی کو شکست دیکر اپنے ملک بھارت کو بچا لیتا ہے. اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کیا کہ پٹھان فلم میں پاکستان اور آئی ایس آئی کا مثبت امیج دکھایا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے اداکارہ نور بخاری نے کنگنا رناوت کی اس ٹویٹ کا سکرین شارٹ لیکر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ خاتون مجھے بطور اداکارہ اچھی لگتی تھی اس کا کام میں نے بہت شوق سے دیکھا ہوا ہے لیکن اس نے اپنے ٹویٹ کے زریعے جس طرح سے نفرت بھرے لہجے میں پاکستان کے خلاف بات
کی ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہےکہ یہ خاتون نہایت ہی چھوٹی زہینت کی ہے. نور بخاری کی اس پوسٹ پر زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے انہی کے حق میں لکھا اور کہا کہ نور آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے اور بھارتیوںکے دلوں میں جو پاکستان کے لئے نفرت ہے وہ کبھی بھی نہیں جا سکتی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنے بھی ملک میںمتنازعہ سی شخصیت ہیں وہ ہر کسی کے خلاف بلاوجہ بول کر سرخیوں میں رہتی ہیں.