سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں کی ہدایت پر
تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کی طرف سے محرم الحرام کے دوران علاقہ میں امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلیے ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھاۓ جارہے ہیں۔ اس حوالے سے اے سی آفس نورپورتھل میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمدجعفر گجراور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مہرجاوید اقبال نے اے ،بی اور سی کیٹگری کے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرزاور مجالس عزاءکے منتظمین کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان ،ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں عبدالغفار خان ،سیکورٹی انچارج ملک سکندراتراء اور محمداسحاق جاڑا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر علاقہ میں امن وامان اور مذہبی آہنگی برقرار رکھنے سمیت دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزاء اورماتمی جلوسوں کا انعقاد مقررہ اوقات میں کیا جاۓ ،محرم کے جلوسوں کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ مقررہ اوقات میں مقررہ راستوں سے گزارا جاۓ اور اس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جاۓ۔ اس موقع پر تمام لائسنس ہولڈرز اور مجالس منتظمین نے انتظامیہ کو اپنےبھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی

Shares: