سرگودہا،نورپور تھل (نمائندہ باغی ٹی وی )ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان نیازی کو پولیس لائن جوہرآباد حاضر کیاگیا ہےجبکہ انکی جگہ ضیااللہ خان کو بطور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلیم اللہ خان نیازی نے تھانہ نورپورتھل میں تعیناتی کے دوران علاقہ میں پولیس گشت کو موثر بنانے ، منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے ،سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے اور سائلان کی پریشاں حالی کے ازالہ کے لیے اپنے تئیں بھرپور کردار ادا کیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے سلیم اللہ خان نیازی کے غریب سائلان کی دادرسی اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے مثالی کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سابق ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل سلیم اللہ خان نیازی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ استحصالی طبقہ اور مجبوروبے بس اور غریب سائلان کی دادرسی میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مشن کی تکمیل اور فرائض منصبی کی خوش اسلوبی سے انجام دہی ہی میرا مقصود ومحور ہے۔

غریب سائلین کی داد رسی میرا مشن ہے ، سابق ایس ایچ او نور پور تھل
Shares: