اسلام آباد:وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی نیب کے ریڈارپرآگئے ، اہم کیس کی تفتیش شروع ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت میں وزارت کی ایک عمارت اپنے کاروباری شراکت دار کو کرایے پر دینے کے معاملے پر سامنے آنے والی شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر مذہبی امور کے خلاف انہی کی وزارت میں کسی کی شکایت پر نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان کے مطابق ’ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں وزارت مذہبی امور کے افسران یا عہدیداران کے خلاف شکایت کی تصدیق کی منظوری دی گئی‘۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کا ماننا ہے کہ یہ ’مفادات کے تصادم‘ کا کیس ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ نورالحق قادری نے کہا کہ وہ نیب کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے آپ کوپیش کریں گے، یہ بھی معلوم ہواہے کہ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی غیرقانونی سرگرمی کے مرتکب نہیں ہوئے

Shares: