اداکارہ نورا فتحی نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا بطور ڈانس ڈائریکٹر انہوں نے اپنا پہلا پراجیکٹ بھی کر لیا ہے اور وہ پراجیکٹ ہے ”ڈرٹی لٹل سیکرٹ “ ۔اس گانے میں نہ صرف انہوں نے خود پرفارم کیا ہے بلکہ اس کی ڈائریکشن بھی کی ہے ۔نورا فتحی کا یہ گانا دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا اس شعبے میں اپنا نام بنائیں گے اور بہت آگے تک جائیں گی ۔گانے کی وڈیو آج کل سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے لوگ اس گانے کو اور اس میںکئے گئے ڈانس کو بہت پسند کررہے ہیں یوں کہا جا سکتا ہے کہ نورا فتحی کا پہلا ہی گانا بطور ڈانس ڈائریکٹر سپر ہٹ ہو گیا ہے۔ ”ڈرٹی لٹل سیکرٹ “ سے

ڈائریکشن کے میدان میں ڈیبیو کرنے والی اس فنکارہ کو ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔نورا س گانے کی ڈائریکشن کے حوالے سے کہتی ہیں کہ مجھے بطو ر ڈائریکٹر کام کرکے بہت مزا آیا ہے اور میں نے اس گانے کے حساب سے اسکا سکرین پلے بنایا تاکہ دیکھنے والوں کو احساس ہو کہ وہ کوئی اچھی چیز دیکھ رہے ہیں۔گو کہ گانے کی ڈائریکشن بہت آسان کام نہیں ہے لیکن میں جو بھی کام کرتی ہوں جنون کے ساتھ کرتی ہوں خوش نصیبی ہے کہ مجھے کامیابی مل جاتی ہے ۔نورا مزید یہ بھی کہتی ہیں کہ مجھے ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا ،اچھا اور منفرد کرنے کی بھوک رہتی ہے اور اسلئے کوئی پراجیکٹ ملتا ہے تو جی جان لگا دیتی ہوں۔

Shares: