بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بی بی سی کو ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہےکہ مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے میں نے عجیب و غریب کام بھی کئے، میں نے ایک حقہ بار میں کام کیا ، وہاں آنے والوں کو حقہ بنا کر پیش کرتی اور ان سے کہتی کہ کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی ہے، تب جا کر کہیں پہچان ملی ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی کہیں پرفارم کرنا ہو تو کئی کئی گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر اور نام
بنانے کےلئے بہت ساری قربانیاں دی ہیں ، یہاں تک کہ اپنے بھائی کی شادی میںشریک نہ ہوسکی. انہوں نے کہا کہ بیس سال کی عمر سے کام کررہی ہوں، میری عمر کی لڑکیاں زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور میں کمرہ بند کرکے ڈانس پریکٹس کیا کرتی تھی کیونکہ میں ٹھان چکی تھی کہ میں نے اسی میں کیرئیر بنانا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ میں نورا فتیحی کو دلبر دلبر گانے سے شہرت ملی. اور آج ان کا نام بالی وڈ کی بہترین ڈانسرز میں ہوتا ہے.








