وفاقی وزیر مذہبی امور سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان کی ملاقات

0
31

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے تھائی لینڈ سے آئے مذہبی پیشوا مونک آریان چاچا وان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں بدھا اور گندھارا تہذیب کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ مت مذہب اور گندھارا تہذیب کا آغاز پاکستان سے ہوا، پاکستان میں بدھ مت مذہب کی بہت سی مقدس جگہیں ہیں، پاکستان کا آئین تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی دیتا ہے، کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد تمام مذاہب کیلئے احترام کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یا سوات میں بدھا یونیورسٹی کے قیام کی سنجیدہ کوشش کی جائے گی، پاکستان میں بدھا ویک منایا جائے گا، پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تھائی لینڈ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام مذہبی اور تاریخی مقامات اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین مذہبی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان مذہبی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرے گا،

Leave a reply