کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی مقبول ترین گانے ’دلبر دلبر‘ پر ایک بلین ویوز حاصل کرنے والی افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئیں-
باغی ٹی وی : نورا فتیحی نے اپنی اس بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے جشن منارہی ہیں اور اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں-
تصاویر شئیر کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری کامیابی پرا س شاندار سرپرائز کے لیے تمام دوستوں کا شکریہ۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں آج افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہوں کہ جس کے ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز آئے ہیں میں یہاں تک اپنے چاہنے والوں کے تعاون اور محبت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی تھی۔
نورا فتیحی نے مزید لکھا کہ ’میں اس کامیابی پر ہمیشہ کی طرح نہایت ہی خوشگوار محسوس کررہی ہوں۔
علاوہ ازیں نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر بھی تصاویر شئیر کیں اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا –
واضح رہے کہ ’دلبر دلبر‘ بالی ووڈ فلم ’ستیامیوا جایت‘ کا مقبول ترین گانا ہے۔