نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سینٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے. حکمنامہ جاری

پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیرحاضر 6 نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا
0
32
Noor Ul Haq Qadri

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر نے سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے ملک کی پر امن فضاء اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اکسایا ہے۔

جبکہ حکم نامے کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سنٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے میئر کے الیکشن میں غیر حاضر ہونے پر اپنے مزید 6 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس میں صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد نے شوکاز کے ایک جیسے جواب جمع کرائے تھے جو اطمینان بخش نہیں تھے۔ نکالے جانے والے نمائندوں میں صدرٹاؤن کے علی رضا اور کورنگی ٹاؤن کے سلمان خان، صدرٹاؤن یوسی ون کے چیئرمین عمران پروانی اور موررومیربحرٹاؤن کے عبدالمجید، اورنگی ٹاؤن یوسی 5 کے چیئرمین ملک اختر اور یوسی 7 مومن آباد محمدادریس شامل ہیں۔

Leave a reply