نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار سات بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد پانچ بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزید بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔
حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔
افسوسناک سانحہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔