واشنگٹن (اے پی پی) شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربات پر مختلف نکتہ ہائے نگاہ کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان تجربات نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جب کہ شینزو آبے کا کہنا ہے کہ یہ تجربات کر کے شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ ہفتے کے روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک مزائل کا تجربہ کیا تھا۔