شمالی کوریا حکومت کی ملک میں کورونا سے 6 ہلاکتوں کی تصدیق

0
34

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے-

باغی ٹی وی:غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی ملک میں موجودگی سے انکارکرنے والی شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔

شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

کورونا سے متاثر افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہی شمالی کوریا نے 12 مئی کوپہلی مرتبہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی تھی جس کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی تھی –

اس سےقبل شمالی کوریا صحت عامہ کے سخت اقدامات کی بدولت کوویڈ 19 کے کیسز کے بڑے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا ہے شمالی کوریا کی سرحدوں کو جنوری 2020 سے سیل کر دیا گیا تھا تاکہ وائرس کو روکا جا سکے-

شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر آج سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سےآنےوالےمسافروں کی کوویڈ رپیڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے محدود رینڈم ا سکریننگ کے عمل کاآغاز کیا گیا ہے۔ابتدا میں 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہوں گے۔

سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے اقدامات سی ڈی سی کی طرف سے تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رپیڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ اومی کرون کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیا فیصلہ وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی ہدایت پر کیا گیا۔

Leave a reply