شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل’ پک گک سانگ -3 ‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔شمالی کوریا کی ڈیفنس سائنس اکیڈیمی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
شمالی کوریا کے میزائل کس ملک میں گرے ؟ اہم خبرآ گئی
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این نے آج صبح بتایا کہ میزائل کا تجربہ بدھ کو علی الصبح کیا گیا۔
یاد رہے کہ جاپان کوسٹ گارڈ نے کل (بدھ)کہا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ طور پر میزائل تجربہ کیا گیا۔ جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری سوگا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل میں سے ایک صوبہ شمان کے مشرقی ساحل میں جاکر گرا۔ جہاں جاپان کا اسپیشل اکنامک زون ( ای ایس زیڈ) ہے۔
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور امریکا کے درمیان اختلافات
واضح رہے کہ رواں سال شمالی کوریا کا یہ 11 واں میزائل ٹسٹ جبکہ سب میرین سے کیا گیا یہ پہلا میزائل تجربہ تھا۔ شمالی کوریا نے صرف اگست میں ایک ہفتہ کے دوران تین بار میزائل تجربہ کیا تھا۔
شمالی کوریا کا 8 دنوں میں تیسرا میزائل تجربہ
یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے ہیں۔