راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک افسر سمیت 4 جوان شہید، 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 جوان شہید جبکہ 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا تھا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔آئی ایس پی آر لے مطابق شہید ہونے والوں میں لاہور کے رہائشی لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، حوالدار قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر ذرائع کےمطابق حوالدار قمرندیم نے سوگواران میں بیوی ، دوبیٹے اورایک بیٹی سپرد کی ہے

ادھر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

Shares: