شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، امن وسلامتی کے دو دشمن ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، امن وسلامتی کے دو دشمن ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں امن کے دو دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے امن دشمنوں کے نام غیور اور بہاؤ الدین تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Comments are closed.