شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید

0
41

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید ،اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے شمالی وزیرستان کی ملٹری پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کو فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply