میرانشاہ: دہشتگردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے باعث پاک فوج کا سپاہی وطن پر قربان ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادل کے باعث پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔ جس کا نام سیف اللہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ادھر دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جہاں ان کوداخلی اورافغانستان کے متعلق تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے








