واشنگٹن :امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان برف پھگلنےلگی ، امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی لڑائی لڑنے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اشارہ دے دیا، اطلاعات کے مطابق اسی سلسلے میں شمالی کوریا اور امریکہ دوبارہ سے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں. یہ جوہری مذاکرات کو 5 اکتوبر سے دوبارہ سے شروع کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
“یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے | ![]() |
---|
امریکہ سے مذکرات کے حوالے سے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان 4 اکتوبر کو ابتدائی مذاکرات اور 5 اکتوبر کو ورکنگ لیول مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
![]() | بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا |
دوسری طرف شمالی کوریا کے رویے میں تبدیلی بھی کئی سوالات کا اشارہ کرتی ہے کہ ماضی کا شمالی کوریا جو روس کے بہت قریب تھا اب کیسے امریکہ کے ساتھ دوستی نبھانے چل پڑا ہے . بہر کیف چو سون نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا کا وفد شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں تیزی لائیں گے۔
![]() |