اہل اسلام کے احتجاج نے اثر دکھا دیا ، ناروے حکومت کا اہم فیصلہ
اہل اسلام کے احتجاج نے اثر دکھا دیا ، ناروے حکومت کا اہم فیصلہ
گزشتہ دنوں ایک اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص نے ناروے کے کرستیان ساند شہر کے پر رونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ناروے حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات روکنےکا حکم دے دیا۔
مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے ایک نوجوان الیاس تیزی سے آگے بڑھا اور اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس کی پذیرائی کی جارہی ہے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ناروے حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات روکنےکا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت پاکستان نے عالمی سطح پراس کی روک تھام کے لیے کچھ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے