دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دیوانگی شائقین کے سر چڑھ کر بول رہی ہے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ فلم نمائش پذیر ہورہی ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی کئی جگہ پر شروع ہو چکی ہے پاکستان میں یکم اکتوبر کو ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گا. اطلاعات یہ ہیںکہ دنیا کے کئی ممالک میں جہاں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے وہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹکٹیں ریلیز سے دو ہفتے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ ناورے میں تمام ٹکٹس بِک چکی ہیں یوں وہاں تو ہائوس فل کی رپورٹ ایڈوانس میں ہی مل گئی ہے اسی طرح دیگر ممالک سے بھی
ایسی ہی رپورٹس آرہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کو کتنا ریسپانس ملتا ہے.یقینا اچھا ہی رپسپانس ہو گا کیونکہ نوجوان نسل خصوصی طور پر یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے ینگسٹرز فلم دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں. اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری بہت پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک الگ چیز بنائی ہے یقینا شائقین پسند کریں گے. اسی طرح سے فواد خان کا بھی ایسا ہی ماننا ہے کہ شائقین سیٹوں سے نہیں اٹھیں گے اس فلم کا سحر ان کو پوری طرح سینما گھر میں جکڑ لے گا بلکہ جو ایک بار دیکھ کر جائے گا وہ دوبارہ بھی آئیگا.








